بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

image

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے علاقے پوربندر میں انڈین کوسٹ گارڈ کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ ہیلی کاپٹر میں 5 افراد موجود تھے۔ جن میں سے 3 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے

ہیلی کاپٹر پرواز کے بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ سرچ آپریشن کے لیے بھیجی گئی ٹیم کو کچھ ہی دوری پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا تھا۔

ترجمان بھارتی کوسٹ گارڈ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.