سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقرر

image

سعودی عرب میں ویزا اور اقامہ کی تجدید کی نئی فیس مقررکر دی گئی ہے۔

سعودی عرب میں رہائش کے لیے آپ کے پاس اقامہ ہے تو اس صورت میں آپ قانونی رہائشی تصورہوں گے، اقامہ کی تجدید بھی لازمی کرانا پڑتی ہے۔

ایک سروے کے مطابق سعودی میں غیر ملکیوں کی تعداد دس ملین سے زائد ہے، سعودی میں پاکستانیوں سمیت بھارتی، مصری، یمنی اور بنگالی شہریوں کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔

سعودی عرب ایگزٹ اور ری انٹری ویزا فیس میں توسیع کے لئے نئی فیس اب 103.5 سعودی ریال ہے۔اس کے علاوہ اقامہ تجدید فیس یا اجازت نامے کی فیس 57.75 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے۔

ابشر بزنس پلیٹ فارم کے مطابق فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجرا کی تازہ ترین فیس 5.75 سعودی ریال رکھی گئی ہے،غیرملکیوں کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.