سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ بنیادی حقوق معطل ہونے کے لیے ایمرجنسی کا نافذ ہونا ضروری ہے اور موجودہ کیس میں جب ملزمان کو فوجی تحویل میں لیا گیا تو ملک میں نہ تو ایمرجنسی نافذ تھی اور نہ ہی بنیادی حقوق معطل تھے۔
- لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ سے پانچ افراد ہلاک، ایمرجنسی صورتحال کے باعث صدر بائیڈن نے اٹلی کا دورہ ملتوی کر دیاg
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی عمران خان سے ملاقات کا وعدہ پورا نہیں کر سکی تاہمکمیٹی کا کوئی رکن عمران خان کے ساتھ ملاقات کروانے کے لیے ذمہ دار نہیں۔
- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے بعض سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم عسکری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
- پاکستان کے زیر انتظام گگلت بلستان کے علاقے ہنزہ میں چھ روز سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔
- غزہ کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں آٹھ بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فوجی عدالتوں میں شہریوں کا ٹرائل: ’بنیادی حقوق معطل ہونے کے لیے ایمرجنسی کا نافذ ہونا ضروری ہے،‘ جسٹس محمد علی مظہر