انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے مزید 177 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
26 نومبر احتجاج کیس ، بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور
تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد، تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں 28 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی درخواست ضمانت مسترد کی گئیں۔
اس کے علاوہ تھانہ رمنا کے 8 ملزمان میں سے 3 کی ضمانتیں منظور اور 5 ملزمان کی درخواستیں مسترد کی گئیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانت 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔