کراچی میں بارش کا امکان۔۔ سردی کی نئی لہر کب سے شروع ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

image

"کراچی میں گزشتہ رات برفانی ہواؤں کے ساتھ سردی کا راج رہا، کم سے کم درجہ حرارت 08 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت 06 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔"

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ سرد لہر کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں کے باعث ہے جس کی وجہ سے کراچی میں محسوس ہونے والا درجہ حرارت نمایاں طور پر کم ہوا۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو آج سے موسم کی سختی میں معمولی کمی کا سامنا ہوگا، لیکن 12 جنوری سے ایک اور سرد لہر کے آغاز کا امکان ہے۔

محکمہ نے مزید کہا ہے کہ صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

تاہم، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ سکھر، خیرپور، سانگھڑ اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ عمرکوٹ، تھرپارکر اور کراچی میں بونداباندی بھی ہو سکتی ہے


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.