کیمرے کے سامنے شادی کے وعدے اور بوسہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ’پرینک‘ کہہ کر خاتون سے سچ مچ شادی کر لی

آسٹریلیا میں ایک خاتون نے اس وقت اپنی شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جب انھیں پتا چلا کہ سوشل میڈیا پر ایک مذاق کے لیے کی گئی ان کی شادی درحقیقت سچ مچ کی شادی تھی۔
شادی
Getty Images

آسٹریلیا میں ایک خاتون نے اس وقت اپنی شادی ختمکرنے کافیصلہ کیا جب انھیں پتا چلا کہ سوشل میڈیا پر ایک مذاق کے لیے ان سے کی گئی شادی درحقیقت سچ مچ کی شادی تھی۔

اس بے خبر دلہن کو ان کے سوشل میڈیا انفلوئنسر ساتھی نے یہ کہہ کر شادی کے لیے قائل کیا تھا کہ یہ محض ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے لیے ایک ’پرینک‘ ہو گا لیکن بعد میں پتا چلا کہ وہ تو انھیں بے وقوف بنا گئے۔

خاتون کو اس شادی کے حقیقی ہونے کے بارے میں اس وقت پتا چلا جب ان کے ساتھی نے آسٹریلیا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی کوشش کی۔

عدالت نے خاتون کی جانب سے دھوکہ دیے جانے کے دعوے کو تسلیم کرتے ہوئے یہ شادی ختم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

یہ کیس ستمبر 2023 میں شروع ہوا جب یہ خاتون اپنے پارٹنر سے ایک ڈیٹنگ پلیٹ فارم پر ملیں۔ انھوں نے میلبورن میں باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملنا شروع کیا جہاں وہ اس وقت رہتے تھے۔

اسی سال دسمبر میں اس شخص نے خاتون کو شادی کی پیشکش کی اور انھوں نے اسے قبول کر لیا۔ دو دن بعد خاتون نے سڈنی میں اس شخص کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق جب وہ وہاں پہنچیں تو وہ یہ دیکھ کر حیران اور غصے میں تھیں کہ ان کے ساتھی، ایک فوٹوگرافر، فوٹوگرافر کے دوست اور ایک شخص کے علاوہ وہاں کوئی اور مہمان موجود نہیں تھا۔

خاتون کے بقول ان کے ساتھی نے انھیں ایک طرف لے جا کر بتایا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا کے لیے ایک پرینک شادی کا اہتمام کر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنےسوشل میڈیا مواد کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اپنے انسٹاگرام پیج کو مونیٹائز کرنا چاہتے ہیں۔‘

خاتون نے کہا کہ انھوں نے اس شخص کی یہ توجیہہ مان لی کیونکہ ’وہ ایک سوشل میڈیا پرسن‘ تھے اور ان کے انسٹاگرام پر 17000 فالوور تھے۔

شادی
Getty Images
(فائل فوٹو)

خاتون کا خیال تھا کہ شادی اس وقت مصدقہ ہوتی ہے جب وہ عدالت میں کی جائے لیکن وہ پھر بھی فکر مند رہیں۔

خاتون نے ایک دوست کو فون کر کے اپنی پریشانی بتائی لیکن دوست نے ان کی بات کو ہنس کر ٹال دیا اور کہا کہ سب ٹھیک ہو گا کیونکہ اگر یہ سچ مچ کی شادی ہوتی تو انھیں پہلے اپنی شادی کے ارادے سے متعلق نوٹس فائل کرنا پڑتا جو انھوں نے نہیں کیا۔

انھیں یہ اطمینان دلایا گیا کہ اس خاتون نے صرف کیمرے کے سامنے شادی کے وعدے کیے اور بوسہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت خوش ہو گئیں کہ انھوں نے اس مذاق کو حقیقی دکھانے کے لیے اچھا کردار نبھایا۔

دو ماہ بعد، ان کے ساتھی نے آسٹریلیا میں مستقل رہائش کے لیے اپنی درخواست میں انھیں اپنے زیر ِکفالت شامل کرنے کے لیے کہا۔ یہ دونوں آسٹریلیا میں غیر ملکی ہیں۔

جب خاتون نے اس شخص سے کہا کہ وہ ایسا نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ تکنیکی طور پر شادی شدہ نہیں تو اس نے انکشاف کیا کہ سڈنی میں ان کی شادی کی تقریب اصلی تھی۔

بعد ازاں خاتون کو ان کی شادی کا سرٹیفکیٹ ملا اور انھیں شادی کا نوٹس ملا جو ان کے سڈنی کے دورے سے ایک ماہ قبل جمع کروایا گیا تھا، جب اس شخص نے ابھی انھیں شادی کی پیشکش بھی نہیں کی تھی۔

انھوں نے اس نوٹس پردستخط تک نہیں کیے تھے۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق نوٹس پر موجود دستخط خاتون کے دستخط سے میل بھی نہیں کھاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات پر غصہ ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ حقیقی شادی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اس نے شروع سے ہی جھوٹ بولا اور وہ یہ بھی چاہتا تھا کہ میں اسے مستقل سکونت کے لیے اپنی درخواست میں شامل کروں۔‘

اپنے بیان میں اس شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ دونوں ان حالات سے متفق تھے اور ان کی تجویز کے بعد خاتون سڈنی میں ایک ’نجی تقریب‘ میں ان سے شادی کرنے پر راضی ہوگئی تھیں۔

جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون کو ’تقریب کی نوعیت کے بارے میں غلط فہمی ہوئی‘ اور ’شادیکے لیےاصل میں رضامند نہیں تھیں۔‘

’انھیں یقین تھا کہ وہ اداکاری کر رہی ہیں۔ انھوں نے اس واقعے کو ’پرینک (مذاق)‘ سمجھا تھا۔‘

جج نےاپنے فیصلے میں کہا کہ ’خاتون نےتقریب کے دوران دلہن کی طرح برتاؤ کیا تاکہ ویڈیو میں یہ حقیقی لگے اور یہ شادی قانونیدکھائی دے۔‘

جس کے بعد یہ شادی اکتوبر 2024 میں منسوخ کر دی گئی تھی۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.