سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو

image

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی کی جانب سے سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے پہلے فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کی ترقی ضروری ہے۔ اور پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس شہر میں انقلابی کام کروائے تھے۔ اور شہید بینظیر بھٹو نے آمرانہ حکومتوں کے خلاف جدوجہد کی۔ انہیں حکومت کرنے کا بہت کم موقع ملا۔ شہید بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کراچی میں امن وامان قائم کرنے کی کوشش کی۔ اور آصف زرداری جب پہلی بار صدر بنے تو کراچی شہر کو وسائل فراہم کیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو کے دور حکومت میں کراچی کو کئی ترقیاتی منصوبے دیئے گئے۔ جبکہ شارع فیصل سے اسٹیل ملز تک اس شہر کو روزگار دینے کے لیے انقلابی کام کروائے۔ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور کراچی کے تاجر اس بات کے گواہ ہیں کہ کراچی کے عوام کا ایک بہت بڑا مسئلہ یہاں کی ٹریفک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کا اہم منصوبہ ہے۔ اور سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے منصوبے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ وفاق اور دیگر صوبے اس معاملے میں ناکام ہوئے ہیں، اور وفاق نے خود کہا کہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ منصوبہ بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا، مولانا فضل الرحمان

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسائل کو حل کرنا ہے تو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ بہترین طریقہ ہے۔ ایکسپریس وے کا یہ منصوبہ کراچی کو روزگار مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اور یہ منصوبہ پیپلز پارٹی موڈ میں بنایا جا رہا ہے۔ تعلیم اور انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبے پیپلز پارٹی موڈ میں بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ٹول ٹیکس ادا کیا ہے اور امید ہے کہ اسے 100 روپے تک رکھیں گے۔ جبکہ کاروباری طبقے کو ساتھ ملا کر پانی، انفراسٹرکچر اور سڑکوں کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ سندھ حکومت کو کہا ہےکہ وہ پانی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دیں۔

وفاق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم سندھ حکومت سے کہوں گا کہ مجھے پہلے اپنے سرمایہ کاروں کو مطمئن کرنے دیں۔ اور اس کے بعد ہم غیر ملکی سرمایہ کاروں سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں میئر کراچی سے کہتا ہوں شہر کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا ہے۔ اور پیپلز پارٹی موڈ میں سولر اور گرین انرجی پارک بنا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.