امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ لگنے کے واقعات میں کم از کم 16 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔ فی الحال شہر میں چار مقامات پر آگ پھیل رہی ہے جسے بجھانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آتشزدگی ثابت ہوئی ہے۔
- پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈلائن دی ہے۔ ان کی جماعت تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
- نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو افغان معاشرے کے ہر پہلو سے حذف کرنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ خواتین کو 'انسان نہیں سمجھتے۔'
- امریکی شہر لاس اینجلس میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے لیکن کم از کم 13 افراد لاپتہ ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے اور تیز ہواؤں کے چلنے سے آگ پھیل سکتی ہے۔
لاس اینجلس میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک: ’تیز ہواؤں کے باعث آگ پھیلنے کا خطرہ ہے‘