مورچے مسمار کرنے سے انکار ، پولیس کے کرم کے قبائل سے مذاکرات

image

کرم میں انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں پہنچنے کے باوجود فریقین کے مورچے مسمار کرنے کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

امن معاہدے میں فریقین کے مورچے مسمار کرنا بھی شامل تھا تاہم ایک فریق نے شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دوسرے فریق کے مورچے مسمار نہیں ہوتے ہم اپنے مورچے مسمار نہیں ہونے دیں گے۔

کرم امن معاہدے کی خلاف ورزی، نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

کرم کے علاقے بالش خیل میں سنگینہ مورچے مسمار کرنے کے لیے انتظامیہ و پولیس کی ٹیمیں موجود ہیں ، پولیس کی جانب سے فریقین سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

اس وقت بالش خیل اور خار کلے میں سکیورٹی فورسز تعینات ہیں جبکہ بالش خیل میں چار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مسلسل فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.