پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ڈرامہ چھوریں، خواجہ آصف

image

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اور جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ لیکن یہ لوگ خود مذاکرات کے خلاف ہیں۔ کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟

پی ٹی آئی کے رویئے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا ایسے رویئے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے ؟۔ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر حکمران سنجیدہ ہو جائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں، مولانا فضل الرحمان

خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ ان لوگوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں۔ اور آج یہ لوگ بتائیں کہ مذاکرات کے لیے کیوں تیار ہو گئے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے حکومت کے پاس اختیارات نہیں کیسے ان سے مذاکرات کریں۔ تو ان کے خیال میں جن کے پاس اختیارات ہیں ان سے مذاکرات کر لیں۔ ایوان کو چلانا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.