آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا۔ لیکن چونکہ بھارت نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے منع کردیا تھا اسلیئے انڈیا کے میچز یو اے ای میں ہونگے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما شاید پاکستان آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، روہت شرما ممکنہ طور پر چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، وہ ایونٹ میں شریک آٹھوں ٹیموں کے کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے لیے اکٹھے ہوں گے۔
جیسے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام کپتان اکٹھے ہوتے ہیں۔
مگر زرائع کا کہنا ہے کہ روہت شرما کے دورہ پاکستان کے حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔