بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر زور

image
بنگلہ دیش کے آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الاسلام نے منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج کے لیفٹننٹ جنرل ایس ایم قمر الاسلام آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور جنرل ایس ایم قمر الاسلام نے ملاقات کے دوران خطے کے بدلتے سکیورٹی حرکیات پر مفصل بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان مزید فوجی تعاون کی راہیں نکالنے پر غور کیا۔

آرمی چیف اور بنگلہ دیش کی فوج کے پرنسپل سٹاف آفیسر نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعاون بیرونی اثرات سے بالاتر ہونا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی ایشیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

لیفٹننٹ جنرل قمر الاسلام نے پاکستانی فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ تربیت کی تعریف کی اور پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.