گوجرانوالہ میں ڈکیتی: ڈاکو مچھلی، چکن پکوڑا، رائتہ اور سلاد لے اُڑے

image

جب بھی ڈکیتی کی کسی واردات کا ذکر ہوتا ہے تو عام طور پر یہ تاثر ہوتا ہے کہ ڈاکؤوں نے نقدی، موبائل فونز یا کوئی قیمتی اشیا چرائی ہو گی۔

لیکن حال ہی میں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی ایک انوکھی واردات ہوئی جس میں ڈاکو کھانے پینے کی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ 

کھابوں اور پہلوانوں کے لیے جانے والے شہر گوجرانولہ میں چوروں نے ایک تکہ شاپ کا صفایا کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب پیش آیا۔

ڈاکو رات گئے تالہ توڑ کر ایک تکہ شاپ میں داخل ہوئے اور دوکان سے 25 کلو مچھلی،60  کلو چکن پکوڑا، دو پیٹی گھی،10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد لے گئے۔

چور جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5 عدد پتیلے بھی لے گئے جو کافی قیمتی تھے۔

اروپ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.