مری جنگلات میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

image

ملکہ کوہسار مری کے جنگلات میں گزشتہ رات بھڑکنے والی خوفناک آگ کو بالآخر بجھا دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کا کارنامہ: فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں اور 20 سے زیادہ فائرفائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد اس خطرناک آگ کو قابو میں کیا۔

ذرائع کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ سے سینکڑوں قیمتی درخت اور سبزہ تباہ ہو گیا۔ ماہرین کے مطابق یہ نقصان ماحولیات کے لیے ناقابلِ تلافی ہے۔

ادھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

لاس اینجلس میں آگ بجھانے کے لیے 'گلابی' پاؤڈر کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

فیڈرل بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو اور فائر آرمز (اے ٹی ایف) نے آگ کی وجوہات کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اے ٹی ایف کے افسر جوز میڈینا کا کہنا ہے:

"فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، مگر کمیونٹی کے سوالات کا جواب دینا ہماری ترجیح ہے۔"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.