بابراعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

image

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم معروف کھلاڑی عمران خان کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

بابراعظم کے پاس عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے، سابق کپتان عمران خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز کے ساتھ پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

سعودی تیراک مریم صالح نے تیراکی میں تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 676 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں عمران خان کو پیچھے چھوڑنے کے لئے 302 رنز کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.