سعودی تیراک مریم صالح نے تیراکی میں تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا

image

سعودی تیراک مریم صالح نے الخبر سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا۔

انہوں نے خالد بن حمد تیراکی چیلنج کے تحت سعودی شہر الخبر سے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں مکمل کی۔

سعودی تیراک نے بحرین پہنچنے کے لیے خلیج عرب کو 31.5 کلومیٹر عبور کرنے کا خالد بن حمد سوئمنگ چیلنج مکمل کیا،شیخ خالد بن حمد الخلیفہ نے سلمان پورٹ پہنچنے پر مریم صالح کا پرتپاک استقبال کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو ہونے کا امکان

شاہی استقبالیہ میں ان کی کامیابی کی یادگار نوعیت کو اجاگر کیا گیا اور شیخ خالد نے ان کی ہمت اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔ انہوں نے خطے کے لئے ان کی کامیابی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلیجی کھیلوں میں ایک یادگار لمحہ ہے۔

سعودی تیراک مریم نے پہلی بار 2016 میں انگلش چینل پر تیرنے والی پہلی خلیجی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا انہوں نے یہاں 21 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔ صرف ایک سال بعد 2017 میں انہوں نے دبئی کریک کو پار کرکے 24 کلومیٹر کا سفر مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ توڑا۔

سعودی عرب کی تیراک نے اپنا ہی 24 کلو میٹر تیراکی والا ریکارڈ توڑ ا ہے اب انہوں نے الخبر سے بحرین تک ساڑھے اکتیس کلومیٹر تیراکی کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.