دورانِ سماعت گواہان نے شہادت ریکارڈ کروانے کے دوران کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان کی نشاندہی بھی کی۔ گواہان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کی قیادت کی اور مظاہرین کواُکسایا۔
- قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ایک اہم نیوز کانفرنس متوقع ہے۔
- حماس کے ایک عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
- یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کی صبح ایک پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں نامعلوم اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ حماس نے قطری، امریکی اور مصری ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین مسودے پر اتفاق کیا ہے۔
- اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر ان خبروں کی تردید کی۔ اسی کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
- گزشتہ رات امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا تھا کہ وہ ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں اور حماس کی جانب سے حتمی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت: عدالت میں ثبوت کے طور پر مجسموں کے ٹکڑے، پیٹرول بم اور ماچس پیش