اسرائیل اور حماس میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، ذرائع کی بی بی سی کو تصدیق

غزہ جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات کی معلومات جاننے والے ذرائع کی جانب سے بی بی سی کو تصدیق کی گئی ہے کہ ’قطری وزیرِ اعظم کی حماس اور اسرائیلی مذاکراتی کمیٹی سے علیحدہ ملاقاتوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدہ طے پا گیا ہے۔‘
  • ذرائع نے بی بی سی کو تصدیق کی ہے کہ 15 ماہ کی جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
  • امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’(اسرائیلی) یرغمالیوں سے متعلق ڈیل ہو گئی ہے‘ اور یہ کہ ’انھیں (یرغمالیوں کو) جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔‘
  • قطر کی جانب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ایک اہم نیوز کانفرنس متوقع ہے۔
  • یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کی صبح ایک پیش رفت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس میں نامعلوم اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ حماس نے قطری، امریکی اور مصری ثالثوں کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین مسودے پر اتفاق کیا ہے۔
  • اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر نے فوری طور پر ان خبروں کی تردید کی۔ اسی کے ساتھ ساتھ حماس کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیل اور حماس میں یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، ذرائع کی بی بی سی کو تصدیق


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.