علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی

image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصدیق کر دی۔

علی امین گنڈا پور حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں میڈیا والوں نے ان سے سوالات کئے۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی صورتحال سے متعلق تھی، ان کا کہنا تھا آرمی چیف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔

بیرسٹر گوہر کی پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ، اگلے تین روز اہم

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شکوک و شبہات ہوتے تو میں حصہ ہی نہ بنتا۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹھتے ہیں تو کچھ سوچ کر ہی بیٹھتے ہیں، بیک ڈور مذاکرات کی ضرورت نہیں جب اوپن مذاکرات ہو رہے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں شریک تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.