پی ٹی آئی نے حکومت کو تحریری مطالبات دیدیئے ، عمران خان کی رہائی بھی شامل

image

حکومت کیساتھ مذاکرات کا تیسرا دور ، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات کا مسودہ پیش کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ، حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، علامہ راجہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔

190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تحریری مطالبات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کی رہائی کے علاوہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذکرات کیلئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کے لیٹر پیڈ پر ڈرافٹ تیار کیا۔ پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کمیشن کے ٹی او آرز بھی تجویز کر دیئے۔

بیرسٹر گوہر کی پشاور میں اہم شخصیت سے ملاقات ، اگلے تین روز اہم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چمبر میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین سے دستخط کرائے گئے، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی مطالباتی ڈرافٹ پر دستخط کئے تاہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دستخط چارٹر آف ڈیمانڈ پر باقی ہیں۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں گے ، دونوں جانب سے بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔ امید ہے مذاکراتی عمل آگے بڑھے گا۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر مجھ پر بیجا تنقید کی جا رہی ہے، ایاز صادق

اسپیکر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں پید اہوئیں، تاثر دیا گیا کہ شاید میں کردار ادا نہیں کر رہا، خو ش اسلوبی سے نیک کام سرانجام دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

 

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.