سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس، جس کا فیصلہ تین بار مختلف وجوہات کی بنا پر موخر کیا گیا، پر آج پھر اڈیالہ جیل میں سماعت متوقع ہے جہاں یہ محفوظ فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہو گی کہ اگر عمران خان اور بشری بی بی کو کو سزا سنائی گئی۔
- سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس پر آجاڈیالہ جیل میں سماعت ہے جہاں اس مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
- اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ 'یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر' اتفاق ہوگیا ہے۔
- وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے مغربی افریقہ سے سپین جانے والی غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں40 کے قریب پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
- پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ ان کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع سے چلنے والی خبروں میں اس ملاقات کی تردید تو نہیں کی گئی تاہم یہ وضاحت ضرور جاری کی گئی کہ یہ ملاقات صرف 'سکیورٹی معاملات' کے تناظر میں ہوئی۔
- حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میںجمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں تحریک انصاف نے تین صفحات پر مشتمل تحریری مطالبات پیش کر دیے ہیں۔
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج پھر متوقع: عمران خان کو سزا ہوئی تو افسوسناک ہو گا، بیرسٹر گوہر