تیراہ میں آپریشن،عابد تراب سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار

image

سیکیورٹی فورسز کی وادی تیراہ میں  کارروائی کے دوران 5خارجی ہلاک ہوگئے،ایک خارجی کوگرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خارجی عابد تراب بھی شامل  ہے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور5 خوارج کو ہلاک کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔

18سے 21جنوری تک بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.