سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ انھیں بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے۔ بیرسٹر گوہر جان لیں کہ مزاکرات ایسے نہیں چلتے۔ انھیں کسی ایک دروازے کا انتخاب کرنا ہو گا۔‘
- اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظور دے دی ہے۔
- وزیر اعظم کے دفتر اور حماس دونوں نے کہا تھا کہ انھوں نے معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے دو دن بعد قطر، امریکہ اور مصر نے اس کا اعلان کیا تھا۔
- معاہدے کے تحت غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جائے گا۔
- اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
- پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہالقادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے،واضح تھا کہ عمران خان کو انصاف نہیں ملے گا۔
- عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور وہ تمام مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
مذاکراتدو تین دروازوں سے بیک وقت نہیں چلتے، پی ٹی آئی کو ایک کا انتخاب کرنا ہو گا:عرفان صدیقی