جون تک پانڈا بانڈ جاری کریں گے ، وزیر خزانہ کا اعلان

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی مارکیٹس میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

چینی سرمایہ کاروں سے 25 کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہشمند ہیں ، وزیر خزانہ

انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھنے سے قرض ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل ہو گی ، سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.