کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

image

کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی،پابندی کا سرکلر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جاری کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سکولز میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں پر پابندی بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر عائد کی گئی۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری

تمام سرکاری اور نجی  سکولوں کے سربراہان کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کو سکول کے اندر یا باہر کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔

خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بیڈا ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.