نیرج چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔۔ اہلیہ کون ہیں اور کس مشہور چیمپئن شپ کا حصہ رہ چکی ہیں؟

image

بھارت کے نامور جیولن تھروور اور دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اتوار کے روز نیرج نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے لکھا، "میں اور ہیمانی اپنی زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔" اس کے ساتھ ہی انہوں نے شادی کی دلکش تصاویر بھی پوسٹ کیں، جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

جوڑے نے یہ تقریب اپنے قریبی خاندان اور قریبی دوستوں کے درمیان انتہائی نجی ماحول میں منعقد کی، جو سادگی اور محبت کا مظہر تھی۔ نیرج کے چچا نے تصدیق کی کہ شادی کے بعد ایک شاندار استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔

نیرج کی دلہن کون ہیں؟

ہیمانی، جن کا تعلق ہریانہ سے ہے، ایک سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اس وقت ایک اسپورٹس منیجر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیمانی نے 2015 سے 2018 تک دہلی میں پولیٹکل سائنس اور فزیکل ایجوکیشن میں بیچلر کی ڈگری مکمل کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکہ سے اسپورٹس اور فٹنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

ہیمانی کا کھیل کے میدان سے بھی گہرا تعلق رہا ہے، کیونکہ وہ دہلی یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ورلڈ یونیورسٹی گیمز کا حصہ رہ چکی ہیں۔

نیرج اور ہیمانی کی یہ خوشخبری جہاں مداحوں کے لیے باعث مسرت ہے، وہیں دونوں کی جوڑی کو نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.