’حج کی تیاری میں لاپرواہی قبول نہیں،‘ وزیراعظم کی حجاج کو ہر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

image

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں ہو گی، حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

پیر کو وزیرِ اعظم کی صدارت میں حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے والے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلیکیشن بھی فعال ہے۔ 

اجلاس سے خطاب میں وزیرِاعظم نے حج کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کر کے آئندہ چند روز میں پیش کرنے کی ہدایت دی۔

وزیرِ اعظم نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریاں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو حج کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کیے جائیں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھنے کا کہا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.