سابق صدر عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

image

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 30 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج ہوا۔ جس میں حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

عدالت نے سابق صدر عارف کی 30 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کی حفاظتی ضمانت 25 ہزار روپے میں منظور کی۔ عدالت نے عارف علوی کو تھانہ واہ کینٹ میں درج مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیر اعظم

عارف علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتے ہیں لیکن اس دوران گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، ذاتی معالج سے چیک اپ، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت کی۔

جی ایچ کیو حملہ کیس،عمران خان کی بریت کی درخواست دائر

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.