حج کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، وزیر اعظم

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ اور حج 2025 میں عازمین حج کے لیے ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جامع بریفنگ آئندہ چند روز میں پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا، وزیر دفاع

وزیر اعظم شہباز شریف نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ طلب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

شہباز شریف نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران کو تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کی رہائش، سفری و دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.