خیبرپختونخوا میں یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کردیا گیا،صوبائی اسمبلی نےاعلامیہ بھی جاری کردیا۔
گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے 6 دسمبر کو یونیورسٹی ترمیمی بل پاس کیا تھا،گورنر نے اعتراضات لگا کر بل کو دوبارہ اسپیکر پختونخوا اسمبلی کو بھجوایا تھا۔
ملک ریاض اور دیگر افراد کیخلاف دھوکہ دہی و فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، نیب
خیبر پختونخوا اسمبلی نے 23 دسمبر کو یونیورسٹی ترمیمی بل کی متفقہ طور پر دوبارہ منظوری دی،گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد ایکٹ کو شائع کیا گیا۔
یونیورسٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت چانسلر کے اختیارات گورنر سے وزیر اعلیٰ کو منتقل کردئیے گئے۔