پارلیمان کا کام تو پارلیمان ہی کریگی کوئی اور نہیں، مصدق ملک

image

وفاقی وزیر پیٹرولیم  ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پارلیمان کا کام تو پارلیمان ہی کرے گی کوئی اورنہیں، قانون سازی کا حق پارلیمان کو ہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پارلیمان کسی کو آئین اورقانون سازی کرنے نہیں دیگی، آئین کی تشریح کیلئے ہی ایک آئینی بینچ بنایا گیا ہے،اگرعدالت کوئی غلطی کرے گی تو میں اس کا ذمہ دار نہیں ہوں۔

مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق ہوگیا ،وفاقی وزیرخزانہ

مصطفی نواز کھوکھر نےکہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے،آج پاکستان کو غیرمعمولی حالات کاسامنا ہے، ہمیں چیزوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کہیں سے شروعات کرنی ہوں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کی طرح کبھی کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوئی، جن ججز نے تھوڑا ریلیف دیا ان کے گھروں پر فائرنگ بھی ہوئی،امریکا کیلئے اس وقت داعش بہت بڑا خطرہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.