مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

image

لاہور اور فیصل آباد میں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، ملتان میں انڈے مزید سستے ہو گئے۔

لاہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی تھی آج پھر سات روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر سستا ہو گیا

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح پرچون ریٹ کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، پرچون ریٹ 406 روپے کلو ہے، ملتان میں انڈے تین روپے سستے ہوئے، انڈے 331 سے 228 روپے درجن کی سطح پر آ گئے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو ہو گیا ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.