اپنا گھر ٹھیک کئے بنا قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے، وزیر خزانہ

image

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپنا گھر ٹھیک کئے بنا قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے۔

ڈیووس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مذاکرے سے بطور پینلسٹ خطاب کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ اور فسکل اکاؤنٹ کا خسارہ رہا ہے،فسکل خسارے کی سب سے بڑی وجہ 9 سے 10 فیصد غیر پائیدار ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح ہے۔

موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 13 فیصد تک لے جانے کی کوشش جاری ہے،ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھائے بنا باعزت مقام کا حصول نا ممکن ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی اور قرضوں کی ادائیگی کا حجم کم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

اپنا گھر ٹھیک کئے بنا قرضوں کے بوجھ سے چھٹکاراپانا مشکل ہے، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں قرض ٹو جی ڈی پی شرح 78 فیصد سے کم ہو کر 67 فیصد پر آ گئی ہے، قرض لینا برا نہیں قرض کا صحیح استعمال ضروری ہے،قرضوں سے خرچے چلانے کے بجائے پیداواری صلاحیت بڑھا کر برآمدات کو فروغ دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.