سردی کی شدت میں اضافہ، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

image

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، حج سکیم عازمین کیلئے تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری

کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شمال مغربی بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا سمیت چند مقامات پر بارش ہوئی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

قلات شہر اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.