کُرم کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 40 گاڑیوں کا قافلہ علیزئی پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کرم کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کے حوالے سے سارے عمل میں سول انتظامیہ اور پولیس کو مرکزی کردار دیا جائے گا۔
- نیب کی جانب سے لوگوں کو بحریہ ٹاؤن کے دُبئی میں شروع ہونے والے نئے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کرنے کی 'تنبیہ' پر رد عمل دیتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا ہے کہ نیب کی پریس ریلیز بلیک میلنگ کا نیا مطالبہ ہے۔
- اسرائیلی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں اسرئیلی فوج کی انکوائری مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چینی مصنوعات کی درآمد پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
- پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے پانچ سے چھ ماہ میں اچھی پیشرفت ہوگی۔
پاڑہ چنار کے لیے قافلے روانہ، امن و امان کے عمل میں سول انتظامیہ اور پولیس کو مرکزی کردار دیا جائے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا