جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے،این آر او نہیں ملے گا،طلال چودھری

image

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے،بانی پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین کیلئے جو گڑھا کھوداخود اس میں گر گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے پی ٹی آئی دور میں جھوٹےمقدمات کاسامنا کیا،بانی پی ٹی آئی میگا کرپشن کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

2018 میں این سی اے نے تحقیقات شروع کیں، 2019 کو ایک معاہدہ طے پاگیا،یہ وہ ادارہ تھا جس کی مثالیں بانی پی ٹی آئی دیتے تھے،این سی اے سے شریف فیملی کو کلین چٹ ملی۔

190ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا،پاکستان سے چوری اور منی لانڈرنگ سے وہاں گیا تھا،شہزاد اکبر کی ویڈیو لندن میں بنی پھر وہ میڈیا پر آئی،3دسمبر کو کابینہ کے سامنے آئی۔

اگر دال میں کالا نہیں تھا تو بند لفافے میں کیوں دیا ،190ملین پاؤنڈ کی بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی گئی،چوری چھپانے کیلئے القادر ٹرسٹ کاسہارا لیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بغیر چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے،پی ٹی آئی کا اعلان

انہوں نےمزید کہا کہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ ہیں،بانی کی چوری چھپانے کیلئے پی ٹی آئی مذہب کااستعمال کررہی ہے۔

190ملین پاؤنڈ ملکی خزانے میں جمع کراتے تو50یونیورسٹیز بن سکتی تھیں،یہ لوگ جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.