ای وی ٹیکسی سروس سے متعلق شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری

image

حکومت سندھ نے ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلیے کوششیں تیز کرتے ہوئے چارجنگ اسٹیشنز کے جلد قیام کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر صوبائی وزرا شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا 24 گھنٹے میں دوسرا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر پیپلز بس سروس و دیگر نے شرکت کی۔

حکام نے وزرا کو سروس کے آپریشنل ماڈل، فوائد اور قابل استطاعت سے آگاہ کیا اور بریفگ دی کہ ان گاڑیوں سے مسافر 200 کلو میٹر کا سفر 1800 روپے میں کر سکیں گے۔

شرجیل میمن نے ہدایات دیں کہ ای وی ٹیکسی کی پہلی کھیپ فروری تک شروع کی جانی چاہیے جبکہ چارجنگ اسٹیشنز سمیت بنیادی ڈھانچے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، سروس ماحول دوست اور سستا متبادل فراہم کر کے ٹرانسپورٹیشن نظام کو بدل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی تاخیر کے اس سروس کو شروع کرنے کیلیے پرعزم ہیں، اقدام سے نوجوانوں کیلیے روزگار کے مواقع کھلیں گے اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر، چارجنگ اور جدید فنانسنگ ماڈلز تک ہمارا مقصد جامع ای وی ایکو سسٹم بنانا ہے، بینکوں کے تعاون سے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر یہ ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی، لوگوں کو بااختیار اور روشن مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کیلیے خود انحصار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کا ویژن ہے۔

اجلاس میں بے روزگار نوجوانوں کیلیے آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہمی کیلیے مختلف بینکنگ ماڈلز کا جائزہ بھی لیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.