اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے فون پربات کروانے اوراہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔
توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج سے چیک اپ کی بھی ہدایت کی ، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بشریٰ بی بی اب سزا یافتہ ہیں ، ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ ہے؟۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بیٹوں کی واٹس ایپ کال اور ذاتی معالج سے علاج کا کیا طریقہ کار ہے؟ بعد ازاں عدالت نے اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل کو 2 سوالات پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے ہدایت لیکر پیر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔