قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا ، پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی جس کے بعد اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کر گئے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر مائیک مانگا، تاہم اسپیکر نے انہیں اجازت نہیں دی۔
اپوزیشن رہنمائوں کی شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر اہم بیٹھک
عمر ایوب کو اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج کیا، جس سے ایوان کی کارروائی شدید متاثر ہوئی اور اسپیکر نے کان پر ہیڈ فون لگا لیے۔ حکومتی وزراء اور پارلیمانی سیکرٹریز نے ہیڈ فون لگا کر کارروائی جاری رکھنے کی کوشش کی۔
پی ٹی آئی ارکان نے ظالمو جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگائے گئے۔ پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ کر پھینک دیں اور اجلاس سے واک آئوٹ کر دیا۔