اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں کمی ہو گئی۔
اسٹیٹ بینک نے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کئے ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 کروڑ 16 لاکھ ڈالرسے کم ہو کر 16 ارب 19 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
کارپوریٹ سیکٹر ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دیے جانے کا انکشاف
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ا سٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 27 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔یہ کمی بیرونی قرض ادائیگی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ا سٹیٹ بینک کے پاس 11 ارب 45 کروڑ ڈالرز کے ذخائر باقی ہیں جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس ایک ہفتے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 74 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔