کوئٹہ ، جبل نور القرآن میں رکھے قرآن کے قدیم نسخے اور اوراق چوری

image

کوئٹہ شہر کے مغر ب میں کوہ چلتن میں واقع جبل نور القرآن میں رکھے گئے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اوراق چوری ہو گئے۔

انچارج جبل نور القرآن اجمل خان کے مطابق قدیم نسخے سرنگ کے اندر شیشوں میں ڈسپلے کئے ہوئے تھے، تقریباً 150 قرآنی نسخے اور قدیم اوراق کو شیشے توڑ کر نکالے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے کئی نمازیوں کی جوتیاں چوری، اسپیکر کا نوٹس

جبل نور القرآن میں قرآنی نسخے چوری کرنے کا مقدمہ بروری تھانے میں نامعلوم چوروں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں جبل نور القرآن1992 میں تعمیر کیا گیا تھا، یہاں پہاڑ کو تراش کر سرنگ بنائے گئے ، ان سرنگوں میں قرآن پاک کے قدیم نسخوں اور شہید اوراق کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ جبل نور القرآن میں اس وقت لاکھوں کی تعداد میں قرآن پاک کے اوراق موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.