محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پراپرٹی ٹیکس کا تعین ڈی سی ٹیبل میں دی گئی مالیت کے مطابق کیا جائے گا،50لاکھ روپے مالیت تک کے گھر اور رہائشی پلاٹس ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا زرعی اراضی پر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ
موجودہ ٹیکس گزاروں کو رواں مالی سال میں اضافی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا،نئے ٹیکس گزار اس سال اپنے کل ٹیکس کا صرف 25 فیصد ادا کریں گے۔
ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے واجب الاداء ٹیکسز کی سیلف اسسمنٹ کی سہولت دی جا رہی ہے ،پراپرٹی کی مالیت سے واجب الاداء ٹیکس کا تخمینہ خود لگایا جا سکے گا۔