اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ، تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

image

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ہے تاہم تحریک انصاف نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کودوپہر پونے 12 بجے کمیٹی روم نمبر 5 میں ان کیمرا ہو گا۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، انہوں نے ابھی تک شرکت سے معذرت نہیں کی۔

حکومت کمیشن کا اعلان کرے ، مذاکرات کیلئے دوبارہ غور کر لیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک تحریری جواب سے آگاہ نہیں کیا کہ وہ مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  28 جنوری کو ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.