شیر افضل مروت کی سلمان اکرم راجا پر الزامات کی بوچھاڑ، پارٹی تقسیم

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا۔

شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ارسال کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے شوکاز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا، نوٹس سلمان اکرم راجا سے متعلق میرے بیان کے تناظر میں بھیجا گیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے اقدامات پر قابو نہ پایا گیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی، سلمان اکرم راجا کا تبصرہ پارٹی میں میری ساکھ کو نقصان پہنچان ےوالا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا پہلے بھی پنجاب کے ایک ایم پی اے نے بانی پی ٹی آئی کو میرے متعلق گمراہ کیا تھا، وضاحت کا موقع فراہم کیے بغیر مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت نے اپنے جواب میں شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فورمز پر خدشات اٹھانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، امید ہے کہ میرے اٹھائے گئے خدشات کو دور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے گئے تھے جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا عمران خان نے پارٹی سے نکالنا ہے تو نکال دیں، آئے روز کے شوکاز نوٹسز سے تنگ آ چکا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.