لاہور میں موٹرسائیکل کے دونوں سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار

image
لاہور کی ٹریفک پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل ڈرائیور کے ساتھ دوسرا سوار بھی ہیلمٹ استعمال کرے گا۔

لاہور کی ٹریفک پولیس کے سربراہ (سی ٹی او) نے جمعے کو کہا ہے کہ موٹرسائیکل کی دوسری سواری کےعلاوہ گاڑی میں بھی ڈرائیور کے برابر والی سیٹ پر بیٹھا مسافر بیلٹ لگائے گا۔

سی ٹی او نے کہا کہ ’یہ فیصلہ لوگوں کو سر میں لگنے والی چوٹوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے۔ شہریوں کو پہلے ایک ہفتہ آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے، اس کے بعد کارروائی کریں گے۔‘

’شہر میں دن کے وقت ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔ آئل ٹینکرز بھی رات 11 بجے شہر میں داخل ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ اس قبل حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا تھا کہ پنجاب کے رہائشی دوسرے صوبوں سے اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ نہیں کرا سکتے۔

اس پابندی کی منظوری چند دن قبل صوبائی کابینہ نے دی ہے. اب کوئی بھی شخص جس کا شناختی کارڈ پنجاب کا ہے وہ اسلام آباد، کراچی پشاور یا کوئٹہ جا کر اپنی گاڑی رجسٹرڈ نہیں کروا سکتا۔

نئی پابندی کے تحت اگر کسی پنجاب کے رہائشی کے پاس کسی دوسرے صوبے کی رجسٹرڈ گاڑی پائی گئی، تو وہ ضبط بھی کی جا سکتی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.