دوسرا ٹیسٹ میچ، نعمان علی کی ہیٹرک، ویسٹ انڈیز مشکلات کا شکار

image

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فاسٹ بالر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ حاصل کر لی، انہوں نے مکائیل لوئس کی وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری۔

ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور میں ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ اس کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، ساجد خان نے دوسرے کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تیسری وکٹ کپتان کریگ براتھویٹ کی گری وہ 9 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے، ایلک ایتھنیز بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 38 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، چھٹی وکٹ بھی 38 رنز پر ہی گری، ٹیون املاچ بغیر کوئی رن بنائے نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ بھی 38 رنز پر گری نعمان علی نے کیون سنکلیئر کو آئوٹ کرکے شاندار ہیٹرک کی۔

خوبصورتی اور اچھی ڈریسنگ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتی، احمد شہزاد

ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح کی ہی لگ رہی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی خرم شہزاد کی جگہ فاسٹ بالر کاشف علی نے ڈیبیو کیا۔ کاشف علی پاکستان کی جانب سے  259 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹیسٹ کیپ دی۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابراراحمد اور سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.