ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ نعمان علی کی شاندار بالنگ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 22 کے مجموعی اسکور پر گری، محمد ہریرہ 9 رن بناکر آؤٹ ہوئے، 25 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بابراعظم کی گری، انہوں نے ایک رن بنایا، پچیس کے اسکور پر ہی پاکستان کی تیسری وکٹ شان مسعود کی گری ، وہ 15 رن بناکر آؤٹ ہو ئے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور 51 ہوا تو چوتھی وکٹ کامران غلام کی گری، انہوں نے 16 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے فاسٹ بالر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹیسٹ میچ کی پہلی وکٹ حاصل کر لی، انہوں نے مکائیل لوئس کی وکٹ حاصل کی، ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری۔
ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور میں ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ اس کی دوسری وکٹ بھی گر گئی، ساجد خان نے دوسرے کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
تیسری وکٹ کپتان کریگ براتھویٹ کی گری وہ 9 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے، ایلک ایتھنیز بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 38 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، چھٹی وکٹ بھی 38 رنز پر ہی گری، ٹیون املاچ بغیر کوئی رن بنائے نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ بھی 38 رنز پر گری نعمان علی نے کیون سنکلیئر کو آئوٹ کرکے شاندار ہیٹرک کی۔
خوبصورتی اور اچھی ڈریسنگ سینئرز سے برداشت نہیں ہوتی، احمد شہزاد
نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپن بالر بن گئے ہیں، انہوں نے ٹیون املاچ، کیون سنکلیئر اورجسٹن گریوز کو آؤٹ کرکے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان کی طرف سے وسیم اکرم نے 2 ٹیسٹ ہیٹرک کر رکھی ہیں جبکہ محمد سمیع، عبدالرزاق اور نسیم شاہ نے بھی ٹیسٹ میں ایک ایک ہیٹرک کر رکھی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی 8 ویں وکٹ 54 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، کیویم ہوج 21 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کا 9 واں کھلاڑی 95 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوا، کیمار روچ 25 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ بھی نعمان علی کے حصے میں آئی، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 ، ساجد خان نے دو، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
ٹاس کے بعد ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح کی ہی لگ رہی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی خرم شہزاد کی جگہ فاسٹ بالر کاشف علی نے ڈیبیو کیا۔ کاشف علی پاکستان کی جانب سے 259 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی کو اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ٹیسٹ کیپ دی۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، ابراراحمد اور سعود شکیل بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔