نوجوان افسران کیلئے کاریں خریدی جائیں گی ، ٹیکس اہداف پورے کرینگے ، چیئرمین ایف بی آر

image

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ نوجوان افسران کے لیے کاریں خریدی جائیں گی ، ٹیکس اہداف پورے کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ آپریشنز اور سیلز ٹیکس چیکنگ کے لیے افسر کا وزٹ ضروری ہوتا ہے، کمیٹی کے اعتراض کا احترام سے جواب دیا ہے۔

بیرون ملک سے آنیوالوں کے ایک موبائل فون کے سوا تمام موبائل فون ضبط ہوں گے: ایف بی آر

کراچی میں سب سے زائد ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بڑی کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں، یہاں ملٹی نیشنلز کمپنیوں کے بھی ہیڈ کوارٹرز ہیں، ٹیکس کلیکشن کا عمل اُدھر سے ریکارڈ میں آتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ٹریکنگ سسٹم ٹرک کے ساتھ گاڑیوں میں بھی 2 سے 3 مہینے میں نصب ہو جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.