رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،احسن اقبال

image

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ رسیدیں مانگنے والے اب رسیدیں دکھانے سے بھاگ رہے ہیں،آرٹی ایس بٹھا کراناڑی کے حوالے حکومت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک کے 64ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا،پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں وہ اپنے دور میں شروع کیے گئے منصوبے عوام کو بتائیں،پاکستان کیخلاف پی ٹی آئی نے امریکا اور برطانیہ میں مظاہرے کیے۔

حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے اندھیروں کو ختم کیا،نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،چین کی مدد سے 25ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سی پیک شروع کیا۔

نوازشریف کے اقدام سے بیرون ملک سے سرمایہ کار آئے،2017میں سازش کے تحت نوازشریف کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.