مظفرآباد: اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ

image

مظفرآباد میں اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب میں ایک سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن کی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی تقریب میں جا رہے تھے کہ چڑکپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے واقعے میں چوہدری لطیف اکبر محفوظ رہے جبکہ دو افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

واقعے کی بعد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

اُدھر واقعے کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مظفرآباد کے ایسٹرن بائی پاس روڈ پردھرنا دے کر سڑک کو بند کر دیا۔ مظاہرین نے چھتر اسمبلی چوک میں بھی ٹائر جلا کر کوہالہ مظفرآباد اسلام آباد شاہراہ بند کردی۔

دوسری جانب صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکرآزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.